جنوبی وزیرستان: آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک، 7جوان شہید

03:30 PM, 15 Sep, 2021

احمد علی
پبلک نیوز: جنوبی وزیرستان میں آپریشن، جنوبی وزیرستان کے علاقے منزہ میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 سپاہی شہید، علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے منزہ میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد کو جہنم واصل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے دوران آپریشن پاک فوج کےجوانوں کی شہادت کی اطلاع پرغم کا اظہار کیا۔ وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو وزیر داخلہ شیخ رشید نے خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے7 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انھوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسزکے اہلکاروں نے جان پر کھیل کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ شہید ہونے والے سپوت قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔ شہداء نے وطن عزیز کے امن کے لیے اپنا آج قربان کیا۔
مزیدخبریں