سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں من پسند تعیناتیوں کا سلسلہ جاری

04:00 PM, 15 Sep, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں من پسند افسران کی تعیناتیوں کا سلسسلہ نہ رک سکا۔ ٹیکنیکل افسر کو فنانس ڈیپارٹمنٹ میں تعینیات کر کے فنڈز کی مبینہ خوردبرد جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے نے 19 گریڈ کے ٹیکنیکل افسر مشتاق سومرو کو ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمن تعمینیات کیا۔ فنانس ڈپارٹمنٹ کا سئنیر اور اکلوتا افسر حفیظ الرحمان گزشتہ سال سے تعینیاتی کا منتظر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ک ہفنانس افسر حفیظ الرحمان نے مشتاق سومرو کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کر رکھا ہے۔ ایس بی سی اے قوانین کے مطابق ٹیکنیکل افسر فنانس ڈپارٹمنٹ میں تعینیات نہیں کیا جا سکتا۔ سابق ڈی جی ایس بی سی اے نے ذاتی پسند کی بنیاد پر مشتاق سومرو کو ڈائریکٹر فنانس اینڈ اینڈمن تعینیات کیا۔ ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمن مشتاق سومرو نے من پسند افسران کو سال میں 3 اضافی تنخواہیں جاری کردیں۔ ایس بی سی اے قانون کے مطابق اچھی کارکردگی پر صرف 20 فیصد اضافی الاونس جاری کیا جاسکتا ہے۔ مشتاق سومرو کے خلاف سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیس میں تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ ورلڈ بینک کے اشتراک سے ایس بی سی اے میں قائم ہونے والی ون ونڈو میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزمات بھی مشتاق سومرو پر عائد ہیں۔ مشتاق سومرو کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ بنانے کے خلاف نیب میں تحقیقیات بھی جاری ہیں۔ نیب اشتاق سومرو کے کلفٹن کے علاقہ میں مہنگے ترین بنگلوں اور دادو میں زرعی زمین سمیت دیگر اثاثوں کے خلاف تحقیقات کررہا ہے۔
مزیدخبریں