راکا پوشی پر پھنسے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا گیا

04:30 PM, 15 Sep, 2021

احمد علی
گلگت ( پبلک نیوز) راکا پوشی پر پھنسے کوہ پیماؤں کو آرمی ایوی ایشن کے تعاون سے بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے تصدیق کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ آرمی ایوی ایشن کی مسلسل محنت سے ریسکیو اپریشن کو کامیابی سے یقینی بنایا گیا۔ آرمی ایوی ایشن کا کردار قابل تحسین ہے۔ واجد اللہ نگری اور غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ایف سی این اے کے تعاون سے آپریشن کو یقینی بنایا۔ وزیر اعلیٰ نے مزید یہ بھی کہا کہ کوہ پیمائی کے حوالے سے گلگت بلتستان منفرد مقام رکھتا ہے۔ کوہ پیمائی سے گلگت بلتستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر ہوا۔
مزیدخبریں