’پیپلزپارٹی سلیکٹرز کیلئے 12 ویں کھلاڑی کی حیثیت رکھتی ہے‘
07:00 PM, 15 Sep, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) پیپلزپارٹی کی حیثیت سلیکٹرز کے لیے 12 ویں کھلاڑی جیسی ہے۔ 13 سالوں سے سندھ میں جو دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی وہ سب کو پتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل کریم کنڈی صاحب ہم پر توجہ دینے کے بجائے سندھ پر توجہ دیں۔ سندھ میں نہ کتا کاٹنے والی ادویات موجود ہے اور نہ ہی ہسپتالوں میں عملہ۔ انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو صاحب اور ان کے مشیروں کو مشورہ ہے منہ کھولنے سے پہلے زرداری صاحب سے اجازت لے لیا کریں۔ بلاول صاحب کو مشورہ ہے کہ فیصل کریم کنڈی کو ایک بار لاڑکانہ کی گلیوں کا وزٹ کروائیں۔ ترجمان جےیوآئی کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کی گلیوں کا دورہ کرنے کے بعد امید ہے کنڈی صاحب کی دماغی کیفیت درست ہوجائے گی۔