پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

08:29 AM, 15 Sep, 2022

احمد علی
اسلام آباد: پی ٹی آئی نے اپنے 123 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے کے بارے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ عوام سے تازہ مینڈیٹ لینے کیلئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے وکیل فیصل چوہدری کے ذریعہ سے دائر درخواست میں یہ کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے، پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی استعفی دے چکے ہیں، سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر تحریک انصاف کے 125 ارکان استعفی منظوری کا اعلان کیا۔ درخواست میں یہ موقف اپنایا گیا کہ سپیکر راجہ پرویز اشرف کی مرحلہ استعفوں کی منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے عدالت عالیہ کا چھ ستمبر کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
مزیدخبریں