شہباز گل کی ضمانت پر رہائی کے بعد تازہ تصویر منظر عام پر
09:28 AM, 15 Sep, 2022
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے رہنما شہباز گل کی رہائی کے بعد ان کی تازہ ترین تصویر سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے بغاوت کے مقدمے سے ضمانت پر رہائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) شہباز گل کی تازہ ترین تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ یہ تصویر پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ پیجز پر شیئر کی گئی ہے، جس میں شہباز گل نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ تندرست نظر آرہے ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے قرآن کی آیت شیئر کی “حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ”۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔