آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

12:15 PM, 15 Sep, 2022

احمد علی
لاہور: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا۔قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان سمیت محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ اور شاہین شاہ شامل ہیں۔ قومی اسکواڈ میں آصف علی ، حیدر علی ، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ ، محمد حسنین ،محمد وسیم ،شان مسعود اور عثمان قادر بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ فخر زمان ، محمد حارث اور شاہنواز دھانی کو ٹریول ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ خیال رہےکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائےگا۔
مزیدخبریں