الیکشن کمیشن نے عمران خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا
03:31 PM, 15 Sep, 2022
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسہ میں سرکاری وسائل کے استعمال اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی کے پی محمود خان پر 50،50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی جلسہ میں سرکاری وسائل کے استعمال اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلی محمود خان پر 50،50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا، الیکشن کمیشن نے 10 وزراء اور مشیروں پر بھی 50،50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔ خیال رہے کہ وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔