ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی کمیٹی میں آئینی ترمیم اور عدالتی اصلاحات سے متعلق تجاویز پر غور ہوگا جبکہ عدالتی اصلاحات سے متعلق مسودہ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
قبل ازیں، خصوصی کمیٹی کا اجلاس صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہونا تھا تاہم کمیٹی نے اپنی آج صبح ہونے والی میٹنگ کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ چند اہم امور پر فیصلوں کے لیے وقت درکار ہے۔
خصوصی کمیٹی کی سفارش پر قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کرکے صبح 11:30 کے بجائے سہ پہر 4 بجے کر دیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی کی درخواست پر آج کے اجلاس کا وقت تبدیل کیا۔