آئینی ترامیم، مولانا فضل الرحمان سےکیا بات ہوئی؟ بیرسٹرگوہر نےاہم خبر دیدی

09:01 PM, 15 Sep, 2024

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ختم ،اپوزیشن کا وفد ملاقات کے بعد واپس روانہ ، ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے سے زائد ملاقات جاری رہی، جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر واپس روانہ ہوگئے، مولانا فضل الرحمان سے کیا بات چیت ہوئی اس پر بیرسٹرگوہر کا موقف سامنے آیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے بتایا کہ مولانا سے ملاقات اچھی رہی ، ہم پر امید واپس جا رہے ہیں ، مولانا فضل الرحمٰن سے مختلف موضوعات اور نکات پر بات ہوئی۔

مزیدخبریں