کورونا سے مزید 110 جاں بحق

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 110 مریض جاں بحق ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک میں 5,364افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 78,425 ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ 50 ہزار 775 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں 7,45,182 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال 15,982 اموات ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں