پاکستان میں 50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن شروع

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی او سی نے 50 سے 59 تک کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کا آغاز بدھ 21 اپریل سے ہو گا۔ تمام لوگوں سے درخواست ہے خود کو ویکسینیشن کیلئے رجسٹر کروائیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں