شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (پبلک نیوز) شوکت ترین کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ نیب اپیلوں پر سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق شوکت ترین نے رینٹل پاور منصوبہ ساہووال اور پیرا غائب ریفرنس میں جلد سماعت کی درخواست دی تھی۔ رجسٹرار ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف دو نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی۔ عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو نیب اپیلیں کورونا پالیسی کے مطابق مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے کہ ساہووال اور پیرا غائب ریفرنس میں نیب کی شوکت ترین بریت کے خلاف اپیلیں زیر التوا ہیں۔ عدالت نے شوکت ترین ، پرویز اشرف و دیگر ملزمان کی بریت کیخلاف نیپ اپیل پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ نیب نے احتساب عدالت کے جون 2020 کے ملزمان بریت کے دو فیصلوں کو چیلنج کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں