پنجاب: رواں سال کے سب سے زیادہ کورونا کیسز

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب میں مہلک وائرس بے قابو ہونے لگا،رواں سال کے سب سے زیادہ کیس سامنے آگئے۔

صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 562 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہوربدستور ہاٹ سپاٹ ایریا برقرار ہے جہاں ایک دن میں ایک ہزار 748 کیس سامنے آئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا سے مزید 97 ہلاکتیں ہوئی جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7430 ہو گئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع ننکانہ 111، قصور 44، شیخوپورہ 56، راولپنڈی 125، جہلم 26، چکوال 127، اٹک 28، مظفرگڑھ 9، حافظ آباد 29 اور گوجرانوالہ میں 57 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ 57، نارووال 5، گجرات 28، منڈی بہاؤالدین 31، ملتان 107، خانیوال 16، راجن پور 4، لیہ 12، ڈیرہ غازی خان 29 اور وہاڑی میں 19 کیسز سامنے آئے۔

ترجمان کے مطابق فیصل آباد 229، چنیوٹ 5، ٹوبہ ٹیک سنگھ 21، جھنگ 10 اور رحیم یار خان میں46 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سرگودھا 159، میانوالی 6، خوشاب 26، بہاولنگر 20، بہاولپور 36، لودھراں 11، بھکر 28، ساہیوال 93، پاکپتن 81 اوراوکاڑہ میں 123 کیسز سامنے آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں