قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کیمپ

لاہور(پبلک نیوز) قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کیمپ جاری ہے۔

کیمپ میں شریک نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تمام کھلاڑی کیمپ میں سخت محنت کر رہے ہیں، ہم ٹیم منیجمنٹ کے پلان کے مطابق ٹریننگ کروا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں 2 فل ڈے اور پچاس اوورز کا ایک ہاف ڈے پریکٹس میچ کھیلا جا چکا ہے، ان میچز میں بلے بازوں نے بہت اچھا رسپانس دیا ہے، کوشش کی ہے کہ کھلاڑیوں کو پہلے، دوسرے تیسرے، چوتھے اور پانچویں روز کی پچ کی مناسبت سے ٹریننگ کرائیں۔

کھلاڑی جس طرح محنت کر رہے ہیں امید ہے کہ سیریز میں اچھا پرفارم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں