اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرزاسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور رینجرز کے جوانوں کی عیادت کی ۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ امن و امان بحال رکھنے کے لئے پولیس اور رینجرز کے افسروں اور جوانوں نے ہمت اور بہادری دکھائی۔
انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی متشددانہ کاروائیوں کا تحمل سے مقابلہ کیا، کسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اس سے قبل وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر باضابطہ پابندی کی منظوری دیدی، مذہبی جماعت پر پابندی کےلیے وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی، اب تحریک لبیک پاکستان کے ارکان اسمبلی کو جماعت سے وابستگی چھوڑنی ہوگی یا وہ نااہل ہوجائیں گے۔