ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک بھر سوشل میڈیا پر عارضی پابندی کے بعد اسے بحال کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹس کو 3 بجے تک بند کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب، ٹوئٹر، ٹیلی گرام، ٹک ٹاک سروسز کچھ دیر کے لئے معطل رہنے کے بعد بحال کی کی جا رہی ہیں۔
اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا، جن سروسز کو بند کیا گیا ان میں واٹس ایپ، ٹوئٹر،فیس بک، یوٹیوب اورٹیلی گرام شامل ہیں۔