”کنٹینرز سے دیواریں نہیں گرتیں، اس کیلئے بلڈوزر چلانا پڑتا ہے“

11:27 AM, 16 Apr, 2021

حسان عبداللہ

مشیر داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جاتی امراء کا اصل نام موضع مانک ہے۔ موضع مانک کی بیشتر زمین 1989 اور 1994 میں ٹرانسفر ہوئی، سرکاری زمین کسی کے نام ٹرانسفر نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا  1966 میں پنجاب حکومت کی موضع مانک میں 839 کنال زمین تھی، کل رات کنٹینر کی آمد سے متعلق بڑی سنسنی پھیلائی گئی، عطا تارڑ کو 20 ہزار روپے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ملازم رکھا تھا، عطا تارڑ کا نگران وزیراعلیٰ نے کنٹریکٹ ختم کر دیا تھا۔

شہزاد اکبر نے کہا سارا نظام کمپیوٹرائزڈ ہو گیا ہے، سارے ٹرانسفر جعلی نکلے، شریف خاندان نے وحیدہ بیگم سے زمین خریدی، یہ دونوں پرائیویٹ پارٹیز کا معاملہ ہے حکومت کا تعلق نہیں، سنسنی پھیلائی گئی کہ شریف خاندان کے آبائی گھر پر کارروائی ہونے جا رہی، نیلی بتی والی گاڑی دیکھ کر چور ڈرتا ہے یہ کنٹینرز دیکھ کر ڈر گئے، کنٹینرز سے دیواریں نہیں گرتیں، اس کیلئے بلڈوزر چلانا پڑتا ہے۔

مزیدخبریں