نئی دہلی(پبلک نیوز) بھارت میں 1 دن میں سامنے آنے والے کووڈ مریضوں کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہمسایہ ملک بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 2 لاکھ 17 ہزار 353 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے کورونا سے 1 ہزار 185 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر، اتر پردیش اور نئی دہلی کووڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔