وزیر اعظم عمران خان کا پولیس کو خراجِ تحسین

12:48 PM, 16 Apr, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان میں جاری مذہبی جماعت کے مظاہروں کا مقابلہ کرنے پر پولیس کو خراجِ تحسین۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انتشار کو ہوا دیکر کر حکومت کو بلیک میل کرنے کی غرض سے پھیلائے جانے والے منظم تشدد کا جوانمردی سےسامنا کرنے پرمیں اپنی پولیس کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید لکھا کہ 4 جوان شہید جبکہ 600 سے زائد زخمی ہوئے۔ قوم ان ہیروز کی مقروض ہے چنانچہ شہداء کے اہلِ خانہ کی ہم مکمل دیکھ بھال کریں گے۔

مزیدخبریں