چوتھا ٹی 20: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیریز جیت لی

12:50 PM, 16 Apr, 2021

حسان عبداللہ

پاکستان قومی کرکٹ ٹٰیم نے چوتھے ٹی ٹوئٹی میں شاندار کھیل کر مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

سنچورین میں کھیلے جانے والے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم 144 رنز تک محدود رہی۔ جس کے جواب میں پاکستان نے 145 رنز کا ہدف سات وکٹو کے نقصان پر پورا کر لیا۔

فخر زمان نے پاکستان کی طرف سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بلے باز نے صرف 34 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔ اپنی اننگرز میں انھوں نے چار چھکے اور پانچ چوکے مارے۔ بابر اعظم نے 24 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان صفر پر آؤٹ ہو گئے۔

چوتھے ٹی 20 میچ کے لیے پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، فہیم اشرف، محمد نواز، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔

مزیدخبریں