ٹانک: دہشت گردوں نے ایف سی جوان کو اغواء کر لیا

12:52 PM, 16 Apr, 2021

شازیہ بشیر

ٹانک (پبلک نیوز) ایف سی جوان کو دہشت گردوں نے ان کے گھر سے اغواء کرلیا۔ ایف سی جوان احسان چھٹی پر ممریز میں اپنے گھر آئے ہوئے تھے، کل حاضری تھی۔

ذرائع کے مطابق ایف سی جوان کے بھائی سے کچھ عرصہ قبل دہشت گردوں نے بتھے کا مطالبہ کیا تھا۔ واقعہ تھانہ شہید مرید اکبر پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا ہے۔ جوان احسان کا بھائی حزب اللہ کنڈی ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں بطور منشی کام کررہا ہے۔

اس وقت کنڈی ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا ممریز کے قریب روڈی خیل میں نہری پراجیکٹ چل رہا ہے۔ دہشت گرد بتھہ کی رقم لینے جوان کے گھر آئے والد سے تو تکار پر احسان کو اغواء کرلیا ہے۔ دہشت گردوں میں ایک ذکی اللہ اور ایک نامعلوم شامل ہیں۔

مزیدخبریں