وزیراعظم سے این اے 249 ضمنی الیکشن میں پی ٹی ائی کے امیدوار کی ملاقات

01:55 PM, 16 Apr, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان سے حلقہ این اے 249 سے ضمنی الیکشن میں پی ٹی ائی کے امیدوار امجد اقبال آفریدی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم کی جانب سے امجد اقبال آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ آپ کو حلقہ کے عوام ووٹ دیں گے، آپ کپتان کے کھلاڑی ہیں۔ اپنی مہم بھر پور طریقہ سے چلاؤ۔ حلقہ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے امجد اقبال آفریدی کو ہدایت کی کہ محنت کرو اور سچ بولو، کامیابی اللہ دے گا۔

مزیدخبریں