وفاقی کابینہ میں ردوبدل، شوکت ترین وزیر خزانہ مقرر

02:06 PM, 16 Apr, 2021

حسان عبداللہ

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کر دیا گیا، وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا اعلان وزیر اعظم عمران خان نے چند روز قبل کیا تھا.

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ کا قلمدان حماد اظہر سے لیکر شوکت ترین کو دیدیا گیا ہے جبکہ شبلی فراز کی جگہ فواد چودھری کو نیا وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا ہے. شبلی فراز کو سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے.

اس کے علاوہ خسرو بختیار کو صنعت و پیداوار کا قلمدان دیدیا گیا ہے، جبکہ حماد اظہر کو وزارت توانائی کا چارج سونپ دیا گیا ہے. اس کے علاوہ عمر ایوب سے بھی وزیر توانائی کا چارج لیکر انہیں وزیر اقتصادی امور بنا دیا گیا ہے۔

 واضح  رہے کہ  وزیراعظم اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت کسی بھی شخص کو 6 ماہ کے لیے وزیر مقرر کرسکتے ہیں اور انہی اختیارات کے تحت شوکت ترین کو وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں لہٰذا مستقبل میں انہیں سینیٹر بنانے یا الیکشن لڑانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں