وزیر داخلہ شیخ رشید کا سوشل میڈیا کی عارضی معطلی پر بیان سامنے آ گیا

02:51 PM, 16 Apr, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوشل میڈیا کی بندش پر قوم سے معافی مانگ لی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سوشل میڈیا سروسز کی عارضی معطلی سے متعلق اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔ جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ تین گھنٹوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کیے گئے تھے جس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

انھوں نے واضح کیا کہ مذہبی جماعت کی جانب سے جمعہ کے بعد احتجاج کی سنگین کال تھی۔ الحمد للہ جمعہ خیرو عافیت سے گزرا۔

مزیدخبریں