پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،17 اپریل 2021
07:01 PM, 16 Apr, 2021
چیئرمین سینیٹ محمد صاد ق سنجرانی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارکباد، انھوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد ٹی 20 میں شاندار کارکردگی کی بدولت فتح حاصل کی ہے۔ اُمید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم فتح کے اس تسلسل کو جاری رکھے گی اور ٹی20 ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ کپ کا سہرا بھی اپنے سر پر سجائے گی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائدایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کی بھی قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر قوم کو مبارکباد۔ترجمان لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ضمانت کیس کا فیصلہ ججز کے دستخط ہونے کے بعد میڈیا کو جاری کردیا جائے گا، تاوقتیکہ میڈیا ہر قسم کی قیاس آرائی سے پرہیز کرتے ہوئے احتیاط سے کام لے۔بنکنگ جرائم عدالت لاہور میں شوگر ملز میں جعلی بنک اکاؤنٹس کے کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین سیشن کورٹ میں آج پیش ہوں گے۔ ایف آئی اے نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ پر جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، داماد اور فیملی کے دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔پبلک نیوز نے معاملہ اٹھایا تو انتظامیہ کو ہوش آیا، سانگلہ ہل شہر اور اس کے گردونواح میں بیف کا ریٹ 450روپےکلو سے 500روپے تک بڑھ دیا گیا تھا، پبلک نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوتے سپشل پرائس مجسٹرائٹ نے 5قصابیوں کے خلاف ایف آئی آر کے احکامات جاری کر دئیے۔