ٹی ایل پی پر پابندی بارے سعد رضوی کو آگاہ کر دیا گیا

09:20 PM, 16 Apr, 2021

احمد علی
لاہور (پبلک نیوز) وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کے معاملہ سے متعلق امیر جماعت سعد حسین رضوی کو آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے امیر تحریک لبیک کو پابندی کی وجوہات سے آگاہ کر دیا۔ تحریک لبیک کو پابندی کے خلاف نظر ثانی درخواست کا حق بھی دے دیا گیا۔ پابندی کے خلاف ایک ماہ میں وفاقی حکومت کو نظرثانی درخواست دی جا سکتی ہے۔وزارت داخلہ نے تحریری طور پر امیر تحریک لبیک کو وجوہات سے آگاہ کردیا۔ سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور کے سپریٹنڈنٹ کے ذریعے بھی امیر تحریک لبیک کو آگاہ کیا گیا۔ وزارت داخلہ نے تمام ثبوت بھی امیر تحریک لبیک کو فراہم کر دیئے۔ایف آئی آرز کی تفصیلات، ویڈیوز اور کلپنگ بھجوا دی گیں۔ دہشت گرد سرگرمیوں کی ویڈیوز کی یو ایس بی بھجوادی گئی۔ زخمی اہلکاروں کی تصاویر بھی بھجوا دی گئیں۔ تحریک لبیک پاکستان کے امیر کو قانونی کارروائی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی دہشتگردی اور انتشار پھیلانے میں ملوث ہے۔ ٹی ایل پی نے پولیس اور عوام پر تشدد کیا۔ ٹی ایل پی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کیے۔
مزیدخبریں