پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی ،تشدد سے پرویز الہی زخمی

12:08 PM, 16 Apr, 2022

احمد علی
لاہور: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران ن لیگی اراکین اسمبلی نے چوہدری پرویز الہی کو دھکے اور تھپڑ مارے، تشدد سے پرویز الہی زخمی ہوگئے جنہیں ایوان سے باہر نکال کر طبی امداد دی گئی۔ اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی دوبارہ ہنگامی آرائی شروع ہوگئی تھی، پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پولیس نے داخل ہو کر اسپیکر ڈائس کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اورمزاحمت کرنے والے حکومتی اراکین اسمبلی کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں تھیں۔گرفتار ہونے والوں میں واثق عباس، ندیم قریشی اور اعجاز خان شامل ہیں ۔ خواتین ارکان اسمبلی کی پولیس اہلکاروں سے لڑائی ، پولیس کو لوٹے بھی مارے۔اراکین صوبائی اسمبلی اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی شروع ہوگئ تھی،حکومتی ارکان نے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری پر حملہ کرکے انھیں زدوکوب کیا۔ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری اجلاس میں پہنچے ہی تھے کہ حکومتی اراکین نے ان پر لوٹے پھینکنا شروع کر دیئے تھے۔
مزیدخبریں