سی ٹی او لاہور کا کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کا حکم

01:35 PM, 16 Apr, 2023

احمد علی
لاہور: سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے دوران 03 ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی، والدین چھٹی کے روز اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ نہ دیں، چھٹی کے روز کم عمر بچوں موٹر سائیکل گاڑی، رکشے لےکر سڑکوں آجا تے ہیں۔ سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ کم عمر بچے عموماََ حادثات کا باعث بنتے ہیں، کم عمر ڈرائیونگ پر موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ تھانے میں بند کر دیا جائے گا، والدین کم عمر ڈرائیور کی حوصلہ شکنی کےلئے مثبت کردار ادا کریں، حادثات کی صورت میں والدین خود ذمہ دار ہونگے۔ مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ کوئی بھی کم عمر ڈرائیور گاڑی، موٹرسائیکل، رکشہ چلاتے نظر نہ آئے۔ سی ٹی او لاہور نے ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی میں کارروائی کروانے کی ہدایت بھی کی۔
مزیدخبریں