کویت کا دنیا کی بلد ترین عمارت ' برج مبارک الکبیر ' تعمیر کا منصوبہ

05:01 PM, 16 Apr, 2023

احمد علی
کویت نے دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔جس کے بعد دبئی کے برج خلیفہ کا دنیا کی بلند ترین عمارت ہونے کااعزاز کویت کو منتقل ہوسکتا ہے۔ کویت کی جانب سے نئے شہر مدينۃ الحرير میں برج مبارک الکبیر کے نام سے دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس شہر کی تعمیر 2023 میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔یہ عمارت 1001 میٹر بلند ہوگئی جبکہ برج الخلیفہ عمارت 828 میٹربلند ہے۔اس عمارت کی تعمیر پر اربوں ڈالر زخرچ ہونگے اور اسکی تعمیر مکمل ہونے میں 25 سال لگ سکتے ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک کلو میٹر بلند اس عمارت کا ڈیزائن اسپین کے آرکیٹیکٹ Santiago Calatrava تیار کریں گے۔ اس عمارت میں 234 منزلیں ہوں گی اور اس میں 7 ہزار افراد قیام کر سکیں گے۔ اس عمارت میں دفاتر، اپارٹمنٹس اور ہوٹل سمیت دیگر متعدد سہولیات دستیاب ہوں گی۔ واضح رہے کہ مدينۃ الحرير 250 اسکوئر کلومیٹر رقبے پر پھیلا شہر ہوگا جہاں 70 لاکھ افراد قیام کر سکیں گے۔
مزیدخبریں