معروف ٹک ٹاکر اسٹارکائل ماریسا روتھ 36 سال کی عمر میں چل بسیں

12:28 PM, 16 Apr, 2024

ویب ڈیسک: ٹک ٹاک اسٹار کائل ماریسا روتھ 36 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کائل ماریسا روتھ کی موت کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کر دی ہے تاہم موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

کائل ماریسا روتھ کی والدہ جیکی کوہن روتھ نے لنکڈ ان کی پوسٹ شیئر کر کے اپنی بیٹی کی موت کا بتایا۔

جیکی کوہن روتھ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کائل محبت کرنے والی تھی لیکن اب کچھ بھی معنی نہیں رکھتا۔

اس حوالے سے کائل ماریسا کی بہن کا کہنا ہے کہ میری بہن کا انتقال گزشتہ ہفتے ہوا تھا اور ہم اس صدمے سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ میری بہن نے اپنے مزاح، ذہانت، خوبصورتی اور گپ شپ سے آپ کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔

مزیدخبریں