مرحومہ مریم کہاں ملازمت کرتی تھی؟ذہنی توازن خراب تھا؟ مالک مکان کا بیان

03:51 PM, 16 Apr, 2024

ویب ڈیسک: ملت ایکسپریس میں خاتون پر ریلوے پولیس کانسٹیبل کے تشدد اور جاں بحق ہونے کا واقعہ، مالک مکان اور اہلِ علاقہ کی جانب سے کہا گیا مریم بی بی کے دماغی توازن خراب ہونے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مالک مکان نے اپنے بیان میں کہا کہ  مریم گذشتہ چند سالوں سے قیوم آبادسی ایریا میں کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھی، مالک مکان اور اہلِ علاقہ کا کہناتھا کہ مریم بی بی  کا جڑانوالہ سے تعلق ہے۔ 
مریم بی بی کے دماغی توازن خراب ہونے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں،  مرحومہ ڈیفنس فیز فور کے کسی بیوٹی پارلر میں ملازمت کرتی تھی، گھر والے مرحومہ کی نماز جنازہ کے لئے پنجاب گئے ہوئے ہیں۔
کراچی: مریم غیر شادی شدہ، ماں اور بھائی کے ساتھ رہتی تھی،  مریم کی بہن بھی اسی علاقے میں رہائش پذیر ہے،  مالک مکان اور اہلِ علاقہ نےپبلک نیوز سے آن کیمرہ بات کرنے سے انکار کردیا

دوسری جانب ڈی ایس پی جڑانوالہ متاثرہ فیملی کے گھر پہنچ گئے،ڈی ایس پی نے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی اور مقامی سطح پر ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

 ڈی ایس پی ریاض نے متاثرہ خاندان سے وقوعہ کے متعلق بھی پوچھا،  پولیس متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔

مزیدخبریں