پی ٹی آئی نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبوں کو حتمی شکل دیدی

04:36 PM, 16 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  21 اپریل سے باقاعدہ جلسوں کا آغاز کیا جائے گا، پی ٹی آئی سب سے زیادہ جلسے پنجاب میں کرے گی۔

 ذرائع کے مطابق   پنجاب سے جلسوں کی ذمہ داری حماد اظہر کو سونپی گئی ہے،   پی ٹی آئی پنجاب بھر میں   جلسے کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائے گا، وکلاء کمیونٹی کو بھی تحریک کا حصہ بننے کی دعوت دی جائے گی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  کے پی سے علی امین گنڈاپور تحریک کی سربراہی کریں گے،   سندھ سے حلیم عادل شیخ جلسوں کی قیادت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  بانی چئیرمین کی رہائی اور آئین کی مکمل بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں