سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع  اہم دورہ  پر  آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

07:01 PM, 16 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع   میجر جنرل (انجینئر ) طلال عبد اللہ العتیبی  اہم دورہ  پر  آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد   سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال عبداللہ العتیبی کا والہانہ استقبال کرے گا۔

سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع   آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کرینگے،   آرمی چیف سے ملاقات دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تربیت،مشترکہ دفاعی پراجیکٹس بشمول  دیگر دفاعی امور زیر بحث آئینگے۔ اس کے ساتھ ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں