(ویب ڈیسک )محمد شکیل خان : مشتاق احمد کو رنگنا ہیراتھ کی جگہ اسپن باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
مشتاق احمد ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ تک بنگلہ دیش ٹیم کے بطور اسپن باؤلنگ کوچ خدمات انجام دیں گے ۔ مشتاق احمد زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل ٹریننگ کیمپ میں بنگلہ دیش ٹیم کو جوائن کریں گے، انہیں رنگنا ہیراتھ کی جگہ اسپن باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مشتاق احمد نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کی کوچنگ کرنا میرے لیےاعزاز کی بات ہے، اپنا تجربہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کروں گا، میرا ماننا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم خطرناک ٹیموں میں سے ایک ہے۔
واضح رہے کہ مشتاق احمد اس سے قبل انگلینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں،انہوں نے ٹی 20 لیگز میں بھی کوچنگ کےفرائض انجام دیے ہیں جبکہ مشتاق احمد نے پاکستان کے لیے 52 ٹیسٹ اور 144 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔