ملت ایکسپریس  واقعہ ، خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج

10:07 PM, 16 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) مریم بی بی کے بھائی کی مدعیب میں  تھانہ چنی گوٹھ بہاولپور میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ملت ایکسپریس میں تشدد کا شکار خاتون کی ہلاکت کا واقعہ ،  تھانہ چنی گوٹھ بہاولپور میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔   مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔

ایف آئی آر مریم بی بی کے بھائی افضل کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔جس میں   ریلوے کانسٹبل میر حسن اور دو نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ   مریم بی بی کو میر حسن نے ساتھیوں کی مدد سے قتل کیا۔

مزیدخبریں