اسلامآباد(پبلک نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے.
ایک بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی، اجلاس میں افغانستان کیصورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اوراجلاس میں مشاورت کے بعد ہم اپنا موقف پیش کریں گے.
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کا اہم وفد پاکستان میں مشاورت کیلئے موجود ہے،افغان وفد، امن کے عمل کو آگےبڑھانے کیلئے پاکستان میں موجود ہے،آج دفتر خارجہ میں افغان وفد سے اہم ملاقات ہوگی ،افغان وفد سے افغانستان کی بہتری ،امن و استحکام کےلیے بات ہوگی ،میری وزیر اعظم عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی ہے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے، وزیر اعظم نے مجھے اس بات کی منظوری دی ہے کہ میں عاشورہ کے بعد افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط اور مشاورت کروں تاکہ ایک متفقہ لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے.
انہوں نے کہا بھارت کو موجودہ حالات میں ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے، دنیا ، امن و استحکام کی خواہاں ہے،دنیاا توقع کرتی ہے کہ بھارت مثبت کردار ادا کرے، خطے کی بہتری کے لیے بھارت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا.