پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،16اگست2021
04:05 PM, 16 Aug, 2021
پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے،افغان مسئلہ کا کبھی بھی کوئی فوجی حل نہیں تھا، تمام طالبان گروہ یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہ ہو، وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کااعلامیہ جاری کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، افراتفری پھیل گئی، امریکی جہاز سے افغان شہریوں کو نیچے پھینک دیا گیا، روسی میڈیا کے مطابق کابل ائیرپورٹ اس وقت امریکی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ یکساں نصاب تعلیم آزادی کا اصل راستہ ہے، آٹھویں،نویں اوردسویں میں سیرت النبی پڑھائی جائےگی، سیرت النبی آئندہ پانچ چھ ماہ میں شامل کریں گے، وزیراعظم عمران خان کا ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب مولانا فضل الرحمان کی طالبان کو کامیابی پر مبارکباد، ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی، تحریک اسلامی طالبان افغانستان کو خط بھی لکھ دیا، کہا جمعیت نے روز اول سے امریکہ کی مخالفت کی، نیٹو افواج کے افغانستان پر حملے کو جارحیت اور تجاوز قرار دیا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف سے سعودی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال، عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے۔ پاکستان سعودی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔