”افغانستان میں تمام فریقین کی حکومت چاہتے ہیں“

05:00 PM, 16 Aug, 2021

احمد علی
نیو یارک (پبلک نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں جاری خانہ جنگی سے سب سے زیادہ متاثر رہا۔ پاکستان نے مؤقف دہرایا کہ افغان مسئلہ کا عسکری حل نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کے سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں تمام فریقین کی حکومت چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے اپنی لاکھوں افواج تعینات کر رکھی ہیں۔ پاکستان میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا تھا۔ منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان نے تمام افغان سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے رابطہ رکھا۔ سلامتی کونسل اجلاس میں بولنے کی اجازت ملی تو وزیراعظم کے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔ پاکستان افغانستان میں جاری خانہ جنگی سے سب سے زیادہ متاثر رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل میں مشترکہ حکومت کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کو آگے آنا ہو گا۔ افغانستان میں جمہوریت کے رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ بھی افغان عوام نے کرنا ہے۔
مزیدخبریں