وفاقی کابینہ کی 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

12:58 PM, 16 Aug, 2022

احمد علی
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے تمام کابینہ ممبران کو خوش آمدید کہا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن کی طرف سے 35 ادویات کی قیمتوں (MRP) میں اضافے کی سمری کو متفقہ طور پر مسترد کردیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے یہ ہدایت جاری کی گئیں ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں وفاقی کابینہ کی منظور ی کے بغیر کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر 10 افراد کے ناموں کو ایگزٹ کنٹرول لِسٹ (ECL) پر ڈالنے، 22 لوگوں کے نام ECL سے نکالنے جبکہ3 لوگوں کوایک مرتبہ اجازت (OTP) کی منظوری دی۔
مزیدخبریں