میگھن مارکل کی شہزادہ ہیری سے طلاق لینے کی شرائط سامنے آگئیں
06:22 PM, 16 Aug, 2023
برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کی شادی شدہ زندگی میں مشکلات کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد سے اب یہ خبر سامنے آ رہی ہین کہ میگھن مارکل نے طلاق لینے کیلئے کچھ شرائط رکھ دی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ، شہزادہ ہیری کو طلاق دینے کیلئے میگھن مارکل نے اپنا ’ڈچز آف سسیکس‘ کا ٹائٹل برقرار رکھنے سمیت متعدد شرائط رکھی ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میگھن مارکل نے پہلی شرط میں کافی بڑی رقم بھی شامل ہے جو کہ مبینہ طور پر 80 ملین ڈالرز سے کم نہیں ہے۔ ڈچز آف سسیکس کی دوسری شرط ان کے بچوں شہزادہ آرچی اور شہزادی لیلیبیٹ کی خصوصی تحویل ہے۔ ان شرائط میں سب سے زیادہ قابل ذکر تیسری اور آخری شرط یہ ہے کہ میگھن مارکل طلاق کے لیے شہزادہ ہیری کی درخواست پر صرف اس صورت میں اپنی رضامندی دیں گی کہ ان کا ’ڈچز آف سسیکس‘ کا ٹائٹل طلاق کے بعد بھی برقرار رہے گا۔ خیال رہے کہ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب شاہ چارلس اور شہزادہ ہیری اپنے جھگڑے کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔