انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 42 پیسے مہنگا

06:46 PM, 16 Aug, 2023

احمد علی
کراچی : امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 42 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 294 روپے 93 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 302 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں مندی کا رجحان رہا،ہنڈریڈ انڈیکس میں 419 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے، کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 48 ہزار 146 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مزیدخبریں