قتل کے مقدمات کی تحقیق: شیخ حسینہ کی بھارت سے حوالگی کا مطالبہ!

12:36 PM, 16 Aug, 2024

ویب ڈیسک: سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کیخلاف قتل کے الزامات کی تحقیقات کے بعد بنگلہ دیش بھارت سے مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کا مطالبہ کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ کے خلاف قتل کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اب وزیرخارجہ محمد توحید حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الزامات کی تحقیقات کے بعد ان کی حکومت بھارت کو شیخ حسینہ کی حوالگی کے متعلق کہے گی۔ 

حسین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ قیاس آرائیاں نہیں کرنا چاہتے لیکن انہوں نے کہا کہ حسینہ کو "بہت سارے مقدمات" کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کی وزارت داخلہ اور قانون نے فیصلہ کیا تو "ہمیں سابق وزیراعظم کی بنگلہ دیش واپسی کا مطالبہ کرنا ہوگا۔"

انہوں نے کہا کہ "یہ بھارتی حکومت کے لیے ایک شرمناک صورتحال پیدا کرتا ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ بھارت "یہ جانتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس کا خیال رکھیں گے"۔ تاہم انہوں نے اس بارے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

مزیدخبریں