سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کو حساس اداروں نے گرفتار کر لیا

01:15 PM, 16 Aug, 2024

ویب ڈیسک: سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کو حساس اداروں نے گرفتار کر لیا۔ شاہد سلیم بیگ پانچ سال آئی جی جیل خانہ جات رہے۔

سابق آئی جی جیل شاہد سلیم کو بانی پی ٹی آئی کے جیل جانے سے پہلے ریٹائر ہوچکے تھے۔ سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کو ان کی سرکاری رہائش آئی جی ہاوس سے گرفتار کیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے سابق  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر سے بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔  ڈی آئی جیل راولپنڈی کے دفتر سے بھی ایک آفس سپرنٹنڈنٹ ناظم علی شاہ سے بھی پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔ 

 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے اردلی کو بھی حراست میں لے لیا گیا- اڈیالہ جیل کا ایک وار ڈر اور ہیڈ وار ڈر بھی زیر حراست ہیں۔ 

مزیدخبریں