بشریٰ بی بی اور نجم الثاقب مبینہ آڈیو لیک کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

02:11 PM, 16 Aug, 2024

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نجم الثاقب سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتِ عظمیٰ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 19 اگست کو سماعت کرے گا، جسٹس نعیم اختر افغان بنچ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیو لیکس کے حوالے سے مقدمے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا 25 جون کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا نجم الثاقب کی درخواست پارلیمانی کمیٹی کی طلبی کیخلاف تھی جو معاملہ ختم ہو چکا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ غیرمؤثر درخواست کے نکات سے ہٹ کر کارروائی کر رہی ہے۔

مزیدخبریں