راولپنڈی : سیٹلائیٹ ٹاؤن وویمن کالج میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش 

03:37 PM, 16 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) راولپنڈی کے سیٹلائیٹ ٹاؤن وویمن کالج میں طالبہ  نے  خودکشی کی کوشش  کی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ   طالبہ نے کالج کی بالائی منزل سے کودنے کی کوشش کی۔   ریسکیو اہلکاروں نے کالج انتظامیہ کی مدد سے طالبہ کو بچا لیا۔

کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ   طالبہ گھریلو الجھن کی وجہ سے خودکشی کے لیے کالج کی چھت پر گئی، رابعہ معراج نامی طالبہ کے اہلخانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں