خاتون ٹک ٹاکر کی نازیبا تصاویر بنانے والے مجرم کو 9 سال قید کی سزا

04:00 PM, 16 Aug, 2024

ویب ڈیسک: خاتون ٹک ٹاکر کی نازیبا تصاویر بناکر وائرل کرنے والے مجرم کو مجموعی طور پر 9 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے خاتون ٹک ٹاک اسٹار کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے کیس میں ملزم لطف علی کو مجموعی طور پر نو سال قید کی سزا سنادی ہے۔ عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر ساٹھ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو اضافی سزا بھگتنا ہوگی۔

مدعی ٹک ٹاک اسٹار نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں شکایت درج کروائی تھی۔ جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ملزم نے ایک پروجیکٹ میں ساتھ کام کرنے کے لیے گھر بلایا۔ جوس میں نشہ آور دوائی ملا کر پلائی گئی جس سے میں اور میری والدہ بے ہوش ہوگئیں۔ ہوش میں آئی تو معلوم ہوا ہماری غیر اخلاقی تصاویر ملزم کے موبائل میں ہیں۔ تصاویر دوسرے لوگوں سے بھی شیئر کی گئی تھیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ملزم نے خاتون کی تصاویر وائرل کرکے اس کے وقار کو مجروح کیا۔ استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کو پیکا ایکٹ کے تحت سزائیں سنائی گئیں۔

مزیدخبریں