ویب ڈیسک: پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔صوبائی محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ صبح 7 بج کر 45 منٹ پر آئیں گے اور دوپہرڈھائی بجے چھٹی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز اساتذہ کی چھٹی دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگی اور ہفتے کو اساتذہ صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک ڈیوٹی دیں گے۔
واضح رہے کہ پہلے اساتذہ کو 3 بجے تک سکول میں رکنے کی ہدایات تھیں۔