یو اے ای جانے والوں کیلئے اہم خبر، نئی شرائط لاگو

04:48 PM, 16 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملازمت یا وزٹ ویزا پر آنے والے ایشیائی باشندوں  کیلئے  سخت پالیسی کا اعلان کیا  گیا ہے۔

پاکستانی حکام نے امارات جانے والے اپنے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اگر ان کے پاس امارت میں ہوٹل میں قیام، مناسب رقم اور واپسی کا ٹکٹ جیسی بنیادی چیزیں نہیں ہوں گی تو انہیں  ایئر پورٹ سے  واپس کردیا جائے گا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  ٹریول انڈسٹری کے ایگزیکٹو نے کہا کہ پاکستان اور دیگر ممالک سے وزٹ ویزا پر   یو اے ای  آنیوالے  سیاحوں کے پاس درہم 3,000 فنڈز، واپسی کا ٹکٹ اور ہوٹل میں رہائش یا خاندان کے کسی فرد کے ساتھ رہائش کا ثبوت ہونا ضروری ہے۔

رپورٹ کے مطابق  جو لوگ ان معیارات کو پورا کرنے میں ناکام ہوئے تو انہیں امارات میں داخلے سے انکار کر دیا جائے گا اور ان کے آبائی ممالک کو واپس بھیج دیا جائے گا۔

مزیدخبریں