بولڈ اداکارہ عرفی جاوید بھارت کی ‘کِم کارڈیشین‘ بننے کو تیار

07:26 PM, 16 Aug, 2024

ویب ڈٰسک: سوشل میڈیا پر اپنے انوکھے لباس کی بدولت وائرل رہنے والی اداکارہ عرفی جاوید نے بھارت کی ‘ کِم کارڈیشین‘ بننے کے عزم کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عرفی جاوید نے اس بات کا اعلان او ٹی ٹی (اوور دی ٹاپ) اسٹریمنگ ایپ ‘امیزون پرائم ویڈیو‘ سے اپنی ویب سیریز ‘فالو کر لو یار‘ کے ٹریلر میں کیا۔

عرفی جاوید نے حال ہی میں  فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو جلد ہی اپنی ویب سیریز ‘فالو کرلو یار‘ کی ریلیز کی خوشخبری سنائی تھی جس کے بعد اداکارہ کی سیریز کا ٹریلر مداحوں کیلئے جاری کردیا گیا۔

‘سول پروڈکشنز‘ کے بینر تلے بننے والی فلم  ‘فالو کرلو یار‘ کو مشہور ڈائیریکڑ سندیپ نے ڈائیریکٹ کیا ہے جو کُل 9 اقساط پر مشتمل ہے۔

23 اگست کو ریلیز ہونے والی سیریز  کا ٹریلر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگیا جہاں مداح معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین ‘منور فاروقی‘ اور سوشل میڈیا سنسیشن ‘اوری‘ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

فلم کے ٹریلر کی بات کی جائے تو پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے والی سیریز میں مداح عرفی جاوید کی رِیل لائف کے بجائے ریئل لائف  اوتار کو دیکھیں گے۔

سیریز میں اداکارہ عرفی جاوید کی والدہ اور بہنوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ عرفی کی نجی زندگی اور گھر چلانے میں پیش آنے والے تمام تر معاملات اور مشکلات پر بات کرتی نظر آرہی ہیں۔

‘فالو کرلو یار ‘کی کہانی اور اسٹوری ٹیلنگ دیگر ویب سیریز سے مختلف ہے کیونکہ اس سیریز میں مداح سنیما کے ایک نئے ورژن کا تجربہ کریں گے جوکہ حقیقت سے کافی قریب تر ہے۔

واضح رہے کہ عرفی جاوید کا یہ پہلا ڈیبیو نہیں ہے بلکہ اداکارہ اس سے پہلے ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی اور ‘ایم ٹی وی اسپلٹس ولا‘ کے ساتھ ساتھ بھارتی ڈرامے ‘ڈائن‘ اور ‘بڑے بھیا کی دلہنیا‘ جیسے ڈیلی سوپس میں بھی پر کام کر چکی ہیں۔ 

مزیدخبریں